اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسرائیل نے 24سے 48گھنٹوں کے دوران ایران پر حملے کا عندیہ دے دیا

اسرائیل نے اگلے 24سے 48گھنٹوں کے دوران ایران پر حملے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی خبرایجنسی کی جانب سےدعویٰ سامنے آیا ہے کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے حملے کے جواب میں اگلے 24سے 48 گھنٹے میں حملہ کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے جنگ کا اعلان کیاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300کے قریب ڈرون اور میزائل داغے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button