اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کیپٹن (ر)صفدر کا بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کے سوال پر دلچسپ جواب

لاہور (اے ون نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل رہیں، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مہنگے اور دیدہ زیب ملبوسات خاص طور پر توجہ کا مرکز بنے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی گردش کرتا رہا کہ شادی کی تقریبات کے دوران کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز شریف کی ایک ساتھ کوئی تصویر سامنے کیوں نہیں آئی۔

اس حوالے سے جب ایک صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر ان کا دل چاہے تو وہ آج ہی مریم نواز کے ساتھ تصویر بنا کر بھجوا دیتے ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ اصل بات تصویروں کی نہیں بلکہ دلوں کے جڑے رہنے کی ہوتی ہے۔ آج بھی ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، اگر دل یہاں دھڑکے تو پمپنگ وہاں ہوتی ہے اور اگر وہاں دھڑکے تو پمپنگ یہاں محسوس ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button