اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اس سال 29 روزے ہوں گے یا 30؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

اسلام آباد(اے ون نیوز)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ امسال 29 ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اور اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شوال کا چاند 19مارچ کو نظرآنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش 19 مارچ صبح 6بج کر23منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر12سے13 گھنٹے ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19 مارچ کو چاندنظرآنے کا کوئی امکان نہیں، عیدالفطر 21مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کی شام (29 رمضان) شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں،نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بجکر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی، رویت کے لیے موزوں نہیں، حتمی اعلان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button