اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران پر حملے روکنے کےلیےصدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرار داد مسترد

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کےلیے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرار داد مستردکردی۔

100 رکنی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے 52 ووٹوں سے مستردکی گئی۔ سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔

ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی جانب سے پیش قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کیلیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔

امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے، ری پبلکنز کے 53 اور حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں۔ 2 آزاد امیدوار ڈیموکریٹس کے حق میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button