اہم خبریںتازہ تریندنیا

ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں،متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے پولیس کی اُردو میں ہدایات

ابوظبی(اے ون نیوز) متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے ابوظبی پولیس نے اردو میں ہدایات جاری کردیں۔

پولیس کی جانب سے عوام کو ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے شہریوں کو ملبے اور ڈرون کے ٹکڑوں (فریگمنٹس ) سے دور رہنے کا پیغام دیا ہے۔

اماراتی حکام نے عوام کو گرے ہوئے ٹکڑوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت دی ہے۔ابوظبی پولیس نے انتباہی پیغام عربی، انگریزی، ہندی اور چینی زبان میں بھی جاری کیا اور کہا کہ عوام واقعے کی جگہوں سے دور رہیں اور محفوظ فاصلہ اختیار کریں۔

اس کے علاوہ کسی بھی مشتبہ ملبے یا ٹکڑے کو ہاتھ نہ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔پولیس نے عوام کو ہنگامی اطلاع کے لیے متعلقہ حکام کو999 پر کال کرنے کا کہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button