اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران کو امریکی اہداف کی خفیہ معلومات کون سا ملک فراہم کر رہا ہے؟بڑا انکشاف

واشنگٹن (اے ون نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران روس بالواسطہ طور پر ایران کی مدد کر رہا ہے اور اسے امریکی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں جس کے باعث ایران کے حملے زیادہ مؤثر اور درست ثابت ہوئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے روس ایران کو مسلسل امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشن سے آگاہ کرتا رہا جس سے ایرانی حملوں کی منصوبہ بندی زیادہ منظم انداز میں کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار سسٹمز اور کمانڈ سینٹرز ایران کے ممکنہ اہداف میں شامل ہیں اور ایرانی حملے انتہائی درستگی اور حکمت عملی کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اس معاملے پر سی آئی اے اور پینٹاگون نے روسی تعاون کے حوالے سے کسی بھی تبصرے سے انکار کر دیا ہے جبکہ امریکا میں روسی سفارت خانے نے بھی انٹیلی جنس تعاون کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال چین ایران کو کسی قسم کی دفاعی مدد فراہم کرتا ہوا نظر نہیں آ رہاہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button