اہم خبریںتازہ ترینتجارت

سونے کی قیمت میں 43 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ تاریخی کمی

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 43 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 37 ہزار 380 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 883 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 436 ڈالرز کم ہو کر 4250 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

سونے کے بھاؤ میں یہ کسی ایک دن کی سب سے بڑی کمی ہے، فی تولہ سونے کا بھاؤ اپنی بلند ترین سطح سے سوا لاکھ روپے گر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button