اہم خبریںتازہ ترینشوبز

علی ظفر ہتک عزت کا کیس جیت گئے، عدالت کا میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنےکا حکم

لاہور(اے ون نیوز)سیشن کورٹ لاہور نےگلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانےکا حکم دے دیا۔ علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔

عدالت نے میشا شفیع کو ہراسانی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے بھی روک دیا۔

خیال رہےکہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائدکیا تھا۔ علی ظفر نے 2018 میں میشا شفیع کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔

کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کیےگئے اور 284 پیشیاں ہوئیں، اس دوران 9 ججز کے تبادلے ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button