اہم خبریںتازہ تریندنیا

نیتن یاہو نے کلنٹن، اوباما، بش اور بائیڈن سے ایران پر بڑے حملے کی درخواستیں کیں،سابق وائٹ ہاؤس چیف

کراچی(اے ون نیوز) سابق وائٹ ہاؤس چیف راہم ایمینوئل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بل کلنٹن، باراک اوباما، جارج بش اور جو بائیڈن سمیت ہر صدر سے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی درخواست کی تھی۔

سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف راہم ایمینوئل کے مطابق ہر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کی درخواست پر ایران کے خلاف جنگ کے خطرات کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ یہ امریکی قومی مفاد میں نہیں اور تمام صدور نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انکار کردیا لہٰذا اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرانا امریکی صدر کی آئینی ذمہ داری سے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکاکا نظام یہ ہے کہ صدر منتخب ہوتا ہے، بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھاتا ہے اور کمانڈر ان چیف بنتا ہے، فوجیوں کی جانوں کا فیصلہ وہی کرتا ہے، اب 2 بچوں کے باپ، جن کے7 ماہ کے جڑواں بچے ہیں، کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھیں گے ، ان کے گھر میں ایک کرسی ہمیشہ خالی رہے گی۔

راہم ایمینوئل نے مزید کہا یہ فیصلہ صدر کا ہے، کسی اور کو مورد الزام ٹھہرانا بے معنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button