اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہو رکے علاقے ڈیفنس میں 2 سوشل میڈیا سٹارز لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ

لاہور (اے ون نیوز )لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو سوشل میڈیا انفلوئنسر خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ خواتین سے رابطہ کیا اور برانڈ کی ویڈیو بنانے کیلئے سٹوڈیو کے بہانے ایک فلیٹ میں بلا لیا جہاں اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کی گئی۔

متاثرہ خواتین کی درخواست پر 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button