اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ٹی وی چینل کے بعد فٹ پاتھ پرفضا علی کو شوہر کی جانب سے کندھے پر اٹھائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

لاہور(اے ون نیوز) ٹی وی چینل کے بعد بیچ چوراہے فضا علی کو شوہر کی جانب سے کندھے پر اٹھائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی.

سوشل میڈیا صارف سفینہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا علی لندن کی ایک سڑک پر جھومتے ہوئے آرہی ہیں جبکہ دوسری جانب ان کے شوہر ان کی طرف آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کے شوہر آکر ان سے ہاتھ ملاتے ہیں اور اگلے ہی لمحے انہیں اپنے کندھے پر اٹھا لیتے ہیں۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارف سفینہ خان نے کیپشن جمایا ہے کہ ایک بار پھر فضا خان کے شوہر نے اپنی اہلیہ کو کندھے پر اٹھا کر نفرت کرنے والوں کو جواب دیدیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فضا خان کے مارننگ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب بحث کا سبب بن گئی تھی جس میں اعجاز خان نے لائیو پروگرام میں انہیں اٹھا لیا تھا۔ اس ویڈیو پر پیمرا کی جانب سے انہیں اور ٹی وی چینل کو نوٹس بھجوایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ اپنے کام اور اپنے دیکھنے والوں کی عزت کرتی ہوں اور آگے بھی اسی عزت کے ساتھ اپنے سفر جاری رکھوں گی۔

خیال رہے یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا یہ ویڈیو مارننگ شو واقعے سے پہلے فلمائی گئی ہے یا بعد میں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button