اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

جواد احمد عمران خان سے ہزار گنا بہتر ہے، اقرار الحسن

کراچی (اے ون نیوز)عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن نے کہا ہے کہ سیاسی، نظریاتی اور ذاتی اعتبار سے جواد احمد عمران خان سے ہزار گنا بہتر ہے کیونکہ اس نے کبھی اپنی بیٹی کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا.

پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کبھی کسی کی گھر جا کر اُس کی بیوی اور پانچ بچوں کی ماں کو گمراہ کر کے اسے طلاق نہیں دلوائی، کبھی فوجی ڈکٹیٹروں ووٹ نہیں دیا، کبھی کسی جرنیل کو جمہوری نہیں کہا، کبھی جرنیلوں کے تلوے نہیں چاٹے۔

سو مجھے جواد احمد سے ملائے جانے پر کوئی مسئلہ نہیں، مجھے جواد احمد کو ذلیل کہنے اور خود کو فیملی کی موجودگی میں تحقیر کا نشانہ بنائے جانے پر اعتراض ہے۔

ایسے موقع پر تحمل اور برداشت کا مطلب ہے کہ آپ اس شخص کو یہ حوصلہ دے رہے ہیں کہ وہ آئندہ ائیرپورٹ پر ہر نظریاتی مخالف کو ذلیل کرے اور اُس کی دیکھا دیکھی ایئرپورٹس، گلیوں اور بازاروں میں لوگ دوسروں کو فیملیوں کے ساتھ گالیاں دیتے رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button