
اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کمی کردی گئی، ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 6 روپے 80 پیسے کی کمی ہوگئی۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقر کی گئی ہے۔
یاد رہےکہ حکومت نے گزشتہ جمعے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔




