اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایرانی بہت بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں،صدر ٹرمپ

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ہفتےکو ایران اور امریکا ایک معاہدے پر متفق ہوگئے تھے لیکن مذاکرات ختم ہونےکے ایک گھنٹےکے اندر ہی ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز پر ڈرون حملہ کردیا۔

امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو دیےگئے انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران تمام معاملات سے دستبردار ہوگیا تھا، ہمارے لیے یہ ایک بہترین معاہدہ تھا،کوئی جوہری پروگرام نہیں، انہوں نے سب کچھ چھوڑ دیا تھا، اس کے بعد وہ کمرے سے باہر نکلے اور ایک گھنٹے کے اندر ایک جہاز پر ڈرون حملہ کر دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے کے بعد امریکا نے ایران کو سخت جواب دیا، ہم نے رات کو ایران پر بمباری کی، وہ بہت بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں۔

امریکی صدرکا یہ بھی کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیےکھلی ہوئی ہے۔

ریپبلکن سینیٹر اور اپنے قریبی ساتھی لنزےگراہم کی موت پر گفتگو کرتے ہوئےٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سینیٹر لنزےگراہم سے ہفتےکی رات ان کی وفات سے چندگھنٹے پہلے فون پر بات کی تھی۔

ٹرمپ نے کہا تھکا ہوا ہونےکے علاوہ وہ بالکل ٹھیک تھے۔ میرے خیال میں گراہم کی موت بہت اچانک ہوئی اور شاید دنیا سے جانےکا یہ کوئی بہت برا طریقہ نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button