اہم خبریںتازہ ترینتجارت

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، فی تولہ 3 ہزار 800 روپے سستا

کراچی(اے ون نیوز)مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 73 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button