اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں اتوار کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق 150 سال سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ کئی موجودہ ’سیکنڈ لیڈی‘ اپنے شوہر کے عہدے پر ہوتے ہوئے ماں بنیں۔

اس سے قبل 1870 میں اس وقت کے نائب صدر شوائلر کولفیکس کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے عہدے کے دوران بچے کو جنم دیا تھا۔

جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ایلیک نیل وانس رکھا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے پہلے بھی تین بچے ہیں جن کے نام ایون، وویک اور میرا بیل ہیں۔

نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدہ رخصت لینے کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم اپنے شیڈول کو اس انداز میں ترتیب دیں گے کہ وہ اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button