اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ہماری ذمہ داری ہےکوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئےگا

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہا ہےکہ ہماری ذمہ داری ہےکوئی پرتشدد جتھہ اسلام آباد نہیں آئےگا، اسلام آباد کی سڑکوں کی بندش اور عوام کی آمدورفت میں خلل سے متعلق عدالت کے واضح احکامات ہیں، انتظامیہ یقینی بنائےگی کہ کوئی خلل نہ آئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نےکہا کہ سڑکوں کی بندش اور عوام کی آمدورفت میں خلل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں، جماعت اسلامی کے ساتھ ہمارا رابطہ ہے، وہ پُرامن اور سمجھدار لوگ ہیں،قانون سب کےلیے یکساں ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم میں اب تک 22 لاکھ لوگ اس اسکیم میں رجسٹر ہوچکے، رجسٹریشن کے لیے موٹر سائیکل کا مالک ہونا ضروری نہیں، موٹر سائیکل کے لیے پانچ لیٹرکی شرط بھی ختم کردی ہے۔ یہ سہولت تمام پیٹرول پمپس پر دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم نے غریب طبقے کا احساس کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو بروقت ہدایات جاری کیں، وزیراعظم عوام کی فلاح وبہبود کا خصوصی خیال رکھتے ہیں، یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیل، رکشہ، چنگچی اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button