اہم خبریںتازہ تریندنیا

دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز میں پائلٹ لڑ پڑے، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

دبئی(اے ون نیوز)دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پائلٹ لڑپڑے جس کے بعد طیارے نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 نے پہلے ہنگامی کوڈ 7700 اور پھر مختصر وقت کے لیے ہائی جیکنگ سے متعلق کوڈ 7500 جاری کیا۔

فلائٹ ٹریکنگ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے بعد پرواز کو اردن کی فضائی حدود سے سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا اور بعد ازاں طیارے کو فوجی طیاروں نے گھیرے میں لے کر سعودی عرب کے تبوک ائیرپورٹ پر لینڈ کرادیا جب کہ طیارے میں 150 سے زائد اسرائیلی سوار تھے۔

ترجمان اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دبئی سےتل ابیب کی پرواز کا واقعہ ہائی جیکنگ نہیں ہے جبکہ سینئر اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اماراتی ایئر لائن پر سب سے بڑی تباہی کو روک دیاگیاہے۔

اسرائیلی عہدیدار کے مطابق طیارےکے معاون پائلٹ سےتحقیقات جاری ہیں، ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اس نےطیارہ کریش کرنےکےلیےکنٹرول سنبھالنےکی کوشش کی تھی۔

اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے بھی بتایا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق ہنگامی سگنل کاک پٹ میں پائلٹس کے درمیان جھگڑے کے دوران فعال ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن کی متبادل پرواز بھی تبوک پہنچ گئی ہے جو مسافروں کو لےکر تل ابیب کے لیے ڈیڑھ گھنٹےمیں روانہ ہوگی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر اسرائیلی شہریوں سمیت دیگر مسافر تبوک ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے پائلٹس کے درمیان دورانِ پرواز مبینہ طور پر ہاتھا پائی کے باعث ہائی جیکنگ کا سگنل فعال ہوا، تاہم طیارے میں ہائی جیکنگ نہیں ہوئی۔

تبوک ائیر پورٹ کے حکام کے مطابق پروازکے زخمی پائلٹ اور معاون پائلٹ کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button