اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس انتقال کرگئے

لاہور(اے ون نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس انتقال کرگئے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ محمد ادریس چند ہفتوں سے صاحب فراش تھے، انکی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

حافظ محمد ادریس کی وفات پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، نائب امیر لیاقت بلوچ، سینئر رہنما ڈاکٹر فرید پراچہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حافظ محمد ادریس کا شمار جماعت اسلامی پاکستان کی قدآور اور جید شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی پوری زندگی دعوتی و سیاسی جدوجہد اور نظریاتی بیداری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

وہ ایک طویل عرصے تک جماعت اسلامی کے نائب امیر کے اہم عہدے پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مرکزی قیم (سیکرٹری جنرل) اور پنجاب کے امیر سمیت مختلف کلیدی انتظامی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

وہ ایک ممتاز عالمی دین، شعلہ بیان مقرر اور مصنف تھے۔ انہوں نے قرآن، حدیث اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر متعدد کتب تحریر کیں اور دینی و فکری خطبات کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت کی۔

ان کی وفات کو جماعت اسلامی کے حلقوں میں ایک عظیم فکری و تحریکی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button