
راولپنڈی(اے ون نیوز)پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا مشتاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکارہو گیا،حادثے میں دونوں پائلٹس شہیدہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں انسٹرکٹرپائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرتربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔




