
اسلام آباد(اے ون نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو شرکت سے روک دیا۔
اے آر وائی کےذرائع کے مطابق پی پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوا تو گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی بھی آگئے جنہیں دیکھ کر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سےگورنر کنڈی کو باہر جانے کا کہہ دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کنڈی صاحب یہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہے آپ فی الحال باہر جائیں اور ساتھ ہی ہدایت کی کہ کنڈی صاحب گفتگو میں عاجزی لائیں، اتنی رعونت اچھی نہیں، جو عہدہ آپ کو ملا ہے وہ ہماری مجبوری کی وجہ سے ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر فیصل کنڈی کے رویے سے سخت نالاں تھے اور انہوں نے مسلسل دھمکی آمیز بیانات دینے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرراج لگانے کے معاملے پر جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر بلاول بھٹو نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فیصل کنڈی کو پیغام پہنچایا تھا کہ وہ ایسے دھمکی آمیز بیانات نہ دیں۔




