اہم خبریںتازہ ترینشوبز

جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، مقدمہ درج

لاہور(اے ون نیوز) تھانہ سندر پولیس نے جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے پر یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر قبضے میں لے کر تھانے بند کر دی، جبکہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سندر پولیس نے این ایف سی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جعلی نمبر پلیٹ والی لینڈ کروزر پکڑی۔

گاڑی پر جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ نصب تھی، جبکہ ڈرائیور موسیٰ خان نمبر پلیٹ سے متعلق پولیس کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ لینڈ کروزر یوٹیوبر رجب بٹ کی ملکیت ہے۔ گاڑی کی ملکیت اور نمبر پلیٹ سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ لاہور پولیس کی جانب سے جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اب تک 1508 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔جرائم کی روک تھام اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کے لیے گاڑیوں کی اصل شناخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button