اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 390 روپے 11 پیسے ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں22 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button