اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آپ فرعون سےطاقت ور نہیں ہیں، وہ بھی ہار گیا تھا ، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(اے ون نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سے جب بات کرتے ہیں آپ گالیاں شروع ہوجاتے ہیں ، حنیف عباسی کعبہ شریف گئے ہیں بتائیں کتنے پیسے دیئے ووٹ کیلئے ؟

اے ون ٹی وی کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا میں نے مطالبہ کیا تھا کہ اس حکومت میں کتنی کرپشن ہوئی ایک کمیٹی بنائیں، خواجہ آصف،پیپلز پارٹی سمیت آپ سب سن رہے ہیں اس ایوان کو اس پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ بنائیں ،

آپ کو یہ سارے ووٹ دینگے، آپ پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں ،آپ کیا بنگال کےبعد اس کو بھی توڑنا ہے؟خدا کو مانو، کیوں اس کو توڑنا چاہتے ہو؟ اس کو مضبوط بنائیں ، آپ نے آج تک پاکستانی قوم نہیں بنائی، 15 ہزار سے 20 ہزار آپ کا مزدور نہیں کما رہا .
6 کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں، آپ کہتے ہیں اسلام کا قلعہ ؟ کونسا قلعہ ، یہاں پیسے والے کی گاڑی 40 ہزار میں پٹرول ٹینکی فل نہیں کراسکتا اور غریب کو 20 ہزار میسر نہیں،کیا ایسے یہ ملک چل سکتا ہے ؟ ایسا نہیں ہوسکتا .

افغانستان آپ کا اتنا اچھا دوست تھا کہ بھٹو نے اپنی کابینہ کا اجلاس وہاں کیا ،اگر مولانا نے افغانستان جانے کیلئے تیار ہوا تو ان کی وہاں رشتہ داریاں ہیں ، طالبان کو ہم نے قومی اثاثہ قرار دیا تھایہ فوری طور پر ختم نہیں ہوسکتے.

فقط چیخ و پکار اور گالیاں دینے سے کچھ نہیں ہوگا،آپ بتائیں ایران میں کیا ہورہا،ہمیں اعتماد میں لیں،ہم آپکا ساتھ دیں گے،اب کوئی نیا نہیں آئے گا، ہم ہی سب ہیں اور ماضی کو بھول جائیں .

آپ فرعون سےطاقت ور نہیں ہیں، وہ بھی ہار گیا تھا ،نہ آپ اتنے اچھے ہیں نہ ہم اتنے برے ہیں، مل کر بیٹھیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button