
تل ابیب(اے ون نیوز)اسرائیل انتخابات میں تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ!
تفصیلات کے مطابق نیتن یاہو اور آئزن کوٹ عرب بلاک کے رحم و کرم پر ہیں،اسرائیل الیکشن میں عرب اتحاد کنگ میکر بن گیا۔
گیند عرب جماعتی اتحادکے کورٹ میں آگئی۔ عرب جماعتوں کی 19 نشستیں فیصلہ کن ہو گئیں۔ اپوزیشن اتحاد کا عرب جماعتوں کی حمایت سے حکومت بنانے کا دعویٰ۔
نیتن یاہو بلاک بھی عرب اتحادکے رحم وکرم پر ہے، 99فیصدووٹوں گنتی مکمل ہوگئی ۔ نیتن یاہو اتحاد 61 نشستوں کی اکثریت سے دور، 53 نشستیں حاصل کرسکا۔ یاہو مخالف آئزن کوٹ اتحاد 48 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں.




