اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب میں حوثی حملوں کا خطرہ، امریکہ کا بڑا اعلان

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی سفارت خانے نے سعودی عرب میں تعینات اپنے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور ان کے اہل خانہ کو سکیورٹی خدشات کے باعث ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ فیصلہ سعودی عرب پر حوثی حملوں اور خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے نے سعودی عرب میں اپنے سفارتی مشنز کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، جن میں شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے حملے بھی شامل ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے سکیورٹی انتباہ کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں، جبکہ فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ انتباہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ کشیدگی اپنے موجودہ دائرے سے آگے تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

سفارت خانے نے مزید ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب میں موجود امریکی سرکاری اہلکار حوثی حملوں کے بعد کسی بھی سعودی ہوائی اڈے کے استعمال سے پہلے مشن کے سربراہ سے اجازت حاصل کریں اور نقل و حرکت کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔

امریکی حکام کی جانب سے یہ اقدام سعودی عرب میں سکیورٹی صورت حال اور خطے میں ممکنہ کشیدگی کے خدشات کو ظاہر کرتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button