اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان نے جیل سےکن 3 اہم شخصیات کے نام پیغامات بھجوائے ہیں؟پاکستانی سیاست میں بڑی ہلچل

اسلام آباد(اے ون نیوز)عمران خان کے جیل سے 3 اہم سیاسی شخصیات کے نام پیغامات پہنچا دیے گئے ہیں،اے ون ٹی وی کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ، قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز اور مولانا فضل الرحمان کے نام پیغامات بھجوائے.

سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ نے تینوں سیاسی شخصیات کے پیغامات پارٹی تک پہنچائے،سلمان اکرم راجہ نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو پیغام پہنچایا، مولانا فضل الرحمان کو اخونزادہ حسین یوسفزئی نے پیغام پہنچایا.

عمران خان نے تینوں شخصیات کو گریٹر اپوزیشن الائنس تشکیل دینے کا پیغام پہنچایا، بانی پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف حکومتی کارروائیوں کی مذمت کی.

عمران خان نے جے یو آئی کے خلاف کارروائیوں پر مولانا فضل الرحمان سے اظہارِ یکجہتی کیا، بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے موجودہ سیاسی حالات پر مؤقف کی حمایت کی.

عمران خان نے کہاجے یو آئی سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کا اختیار بانی پی ٹی آئی نے دونوں اپوزیشن لیڈرز کو دیا،گریٹر اپوزیشن الائنس کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے.

بانی پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچایا کہ الائنس کی تشکیل علامہ راجہ ناصر عباس، محمود اچکزئی اور آپ مل کر کریں، مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کے پیغام کا خیرمقدم کیا.

بانی پی ٹی آئی نے دونوں اپوزیشن لیڈرز پر اعتماد کا اظہار کیا، پارلیمانی کمیٹیوں کا بائیکاٹ جاری رہے گا، آئینی ترامیم یا دیگر معاملات اس پارلیمان کا اختیار نہیں ہے.

عمران خان نے مزید کہا آئین اور قانون کی بالادستی پر کوئی سرنڈر نہیں ہوگا، جمہوری جدوجہد جاری رکھیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button