اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اپنی زندگی میں اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں دیکھے، ری سیٹ سیاسی ہوگا، بلاول

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سسٹم کو ری سیٹ کی ضرورت ہے مگر یہ ری سیٹ غیر سیاسی نہیں سیاسی ہوگا۔

کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سسٹم تباہ نہیں ہوا بلکہ سسٹم کو تباہ کرایا گیا ہے، سسٹم اگر تباہ ہوا ہے تو اسکا علاج ری سیٹ میں ہے، سسٹم کو ری سیٹ کرنا پڑے گا، یہ سیاسی ری سیٹ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں دیکھے، سسٹم کو ری سیٹ کرنے کا آغاز پارلیمان سے کیا جائے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کا پارلیمان پر اعتماد بحال کرے۔ اپوزیشن پارلیمان کا حصہ بنے اور کمیٹیوں میں شامل ہو، لیکن اپوزیشن کی پارلیمانی نظام پر بد اعتمادی کی بھی وجوہات ہیں جس پر ہمیں سوچنا چاہئے۔

بلاول نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی تنقید کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت پر تنقید کریں اب وہ تنقید کیلئے جیسا بھی طریقہ اختیار کریں یہ انکا حق ہے، مگر آپ تقریر کے جواب میں نیب کو ان پر چھوڑ دیں گے، انکے بیٹوں کو گرفتار کرنے لگ پڑیں گے اور اچانک انکے گھر کی تجاوازات یاد آجائیں گی یہی وجوہات ہیں جس سے سسٹم کولیپس ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب سے پہلے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، پاکستان کے سیاستدان عوام کے مسائل کو بھول چکے ہیں، وہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہے ہیں لیکن عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہوارہا ہے عوام کا گزارہ کیسے ہوگا، حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کا بوجھ کم کری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button