اہم خبریںتازہ تریندنیا

MiG-29 لڑاکا جنگی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

بلغراد (اے ون نیوز)سربیا کی وزارت دفاع کے مطابق دارالحکومت بلغراد کے شمال مغرب میں واقع ایک کھیت میںMiG-29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ باتائنیتسا ائیر بیس کے 204ویں ایوی ایشن بریگیڈ سے تعلق رکھتا تھا جو بلغراد سے تقریباً 31 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبے اسٹارا پازووا کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے میں 53 سالہ پائلٹ میجر گوران بولائیچ ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سربیا اپنے پرانے MiG-29 طیاروں کے بیڑے کو 12 جدید فرانسیسی رافیل ایف 4 لڑاکا طیاروں سے تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، ان طیاروں کی ترسیل 2028 میں متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button