اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

نئے قوانین کا اعلان، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان نہیں ہوں گے؟

پشاور(اے ون نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کرادیا۔ نئے سسٹم کے تحت دو سال میں 20 سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹس پر ڈرائیونگ لائسنس معطل کیا جائے گا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم کا اطلاق ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں پر ہوگا۔

ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں کےلیے 2 سے 15 تک ڈی میرٹ پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ ٹریفک حادثے میں کسی شخص کی موت کا سبب بننے پر 15 جبکہ شدید زخمی پر ڈارئیوار کی 10 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونگے۔

معمولی ٹریفک حادثے پر 8 اور املاک کو نقصان پہنچانے پر 6 ڈی میرٹ پوائنٹس دئیے جائیں گے۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے ڈرائیور کو 10 جبکہ مقررہ حد سے زائد مسافروں یا سامان کی اوورلوڈنگ پر 6 ڈی میرٹ پوائنٹس دئیے جائیں گے۔

سگنل کی خلاف ورزی پر 6 لاپرواہی اور پولیس اہلکار کے روکنے کے حکم کو نظر انداز کرنے پر بھی 6 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونگے۔ دو سال میں 20 سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹس پر ڈرائیونگ لائسنس معطل کیا جائے گا۔ جبکہ دو سال میں 10 سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹس پر ڈرائیور کو وارننگ جاری ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button