اہم خبریںتازہ ترینسندھ

کراچی،ٹی وی چینل بول نیوزکے دفتر میں آتشزدگی، ملازمین بحفاظت نکال لیے گئے

کراچی(اے ون نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب واقع ایک نجی ٹی وی چینل ’بول نیوز‘ کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے عمارت کے مختلف حصوں سے شعلے بلند ہونے لگے اور دور دور تک کالے دھوئیں کے بادل چھا گئے، تاہم آتشزدگی کے فوری بعد عمارت میں موجود عملے اور ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

عمارت کے مختلف حصوں میں پھیلنے والی آگ اور گہرے دھوئیں کے باعث علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف رہے۔

واقعے کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ پولیس افسران ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت فراہم کریں اور جائے وقوعہ کے ساتھ ساتھ اطراف کی سڑکوں کو فوری طور پر کلیئر کرایا جائے تاکہ امدادی گاڑیوں کی آمدورفت اور ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

آتشزدگی کی وجوہات اور ممکنہ نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button