اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چین نے خلائی اسٹیشن مشن شین ژو 24 کے عملے کا اعلان کردیا، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بھی شامل

بیجنگ(شنہوا نیوز ایجنسی) چین نے اپنے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے لیے شین ژو 24 کے انسان بردار خلائی مشن کے عملے کا اعلان کردیا ہے، جس میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی خلا باز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بھی اس تاریخی مشن کا حصہ ہوں گے۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق مشن میں چین کے خلا باز تانگ ہونگ بو، وو یی اور پاکستان کے خلا باز محمد ذیشان علی شامل ہیں۔ تانگ ہونگ بو مشن کے کمانڈر ہوں گے۔تینوں خلا باز بالترتیب خلائی جہاز کے پائلٹ، فلائٹ انجینئر اور پے لوڈ اسپیشلسٹ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

تانگ ہونگ بو اس سے قبل شین ژو 12 اور شین ژو 17 کے انسان بردار خلائی مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ شین ژو 24 مشن کے ذریعے وہ چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کا تین مرتبہ دورہ کرنے والے پہلے خلا باز بن جائیں گے۔

وو یی چین کے خلا بازوں کی تیسری کھیپ سے تعلق رکھتے ہیں اور اس مشن کے ذریعے پہلی مرتبہ خلا میں جائیں گے، جبکہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی تیانگونگ خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے ترجمان ژانگ جنگ بو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شین ژو 24 انسان بردار خلائی جہاز بدھ کی صبح 8 بج کر 18 منٹ (بیجنگ وقت) پر شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا جائے گا۔یہ مشن چین اور پاکستان کے خلائی تعاون کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button