اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور کےچلڈرن ہسپتال کی نرسری میں دو بچے جھلس گئے ، ایک کی حالت تشویشناک

لاہور (اے ون نیوز) لاہور کے چلڈرن ہسپتال کی نرسری میں دو بچے جھلس گئے جن میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔بچوں کے جھلسنے کا واقعہ نرسری میں دوران علاج پیش آیا جس کے باعث ایک بچی کی حالت غیر ہوگئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جھلسنے والے بچوں میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، نومولود بچی یرقان کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج تھی۔تفصیلات کے مطابق والدین نے الزام لگایا کہ ہسپتال کے عملے نے نرسری میں بچے کو زیادہ ہیٹ دے دی۔میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسرسلیم کا کہنا ہے کہ بچے کے جھلسنے کے واقعے کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر جاویداقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں بائیو میڈیکل انجینیئر بھی شامل ہے جبکہ جلنے والے بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button