اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

انسانی سمگلنگ میں ملوث بڑا ملزم گرفتار

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) خیبرپختونخوا سرکل نے پشاور سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم رواں سال فروری میں پیش آنے والے لیبیا کشی حادثے میں جاں بحق تارکین وطن کی ٹریفکنگ میں ملوث تھا، ملزم کو پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق جمرود سے ہے جو بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقوں سے سرحد پار کرواتا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل راولپنڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button