ہریانہ(اے ون نیوز)بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے جلوس کے دوران جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس دوران5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ فسادات نے گڑگاؤں اور گروگرام کو بھی لپیٹ میں لے لیاگڑگاؤں میں جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی، گروگرام میں گزشتہ رات انتہا پسندوں نے مسجد پرحملہ کردیا حملے کے نتیجے میں نائب امام شہید ہوگئے۔
فسادات پھوٹ پڑنے کے بعدہریانہ میں صورتحال قابو کرنے کےلیے انٹرنیٹ سروس معطل کرتے ہوئے دفعہ144نافذ کردی گئی ہے دوسری جانب تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں،ہریانہ کے محکمہ داخلہ نے وفاق سے اضافی فورس طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب ہریانہ کےمندر میں فسادات کےسبب پھنسےڈھائی ہزارافرادریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ 20افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید برآں ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
Violence During Haryana Religious Procession. Stones are being thrown and cars have been set on fire. The police, who have already used teargas and fired shots in the air, have called in reinforcements. Shots were also fired. #HaryanaViolence #NaxatraNews pic.twitter.com/HUdiIJeZpq
— Naxatra News (@NaxatraNewsOdia) July 31, 2023