کے پی بلدیاتی ضمنی انتخابات،تحریک انصاف نے تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا
پشاور(اے ون نیوز)کے پی بلدیاتی ضمنی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی خالی نشستوں پر انتخابات ہوئے، بلدیاتی ضمنی انتخابات میں تمام 72 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت ، ڈی آئی خان میں پولنگ ہوئی،ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات ، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر اور باجوڑ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔
ضمنی انتخابات کیلئے 256 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے،آزاد امیدوار 40 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے، تحریک انصاف نے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جے یو آئی 6 نشستیں جیت گئی۔
جماعت اسلامی 5 اور عوامی نیشنل پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی ، پیپلز پارٹی کو 2 اور ٹی ایل پی کو 1 نشست پر کامیابی ملی۔