اسلام آباد(اے ون نیوز)الیکشن کمیشن کی 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت.
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کی سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی، ایکس کیڈر افسروں کو وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات.
الیکشن کمیشن کی پولیس اور ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام کیڈر کے افسروں کو وفاق بلانے کی ہدایت،الیکشن کمیشن نے افسروں کی فہرست 3 سے 4 روز میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی