لاہور(اے ون نیوز)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے،پیٹرول کی قیمت میں 9.70 روپے کا اضافہ متوقع ہے،ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے اضافہ کا امکان۔
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238.29 روپے ہوگئی،ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 237.61 روپے پر پہنچ گئی،حکومت کی جانب سے بھی ڈیلر مارجن میں 1.64 روپے بڑھانے کی منظوری دی جاچکی ہے ،حکومت 15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرے گی۔