اہم خبریںتازہ ترین

راجہ ریاض(ن) لیگ میں شامل ہوگئے

لندن (اے ون نیوز)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی اور (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی،میڈیا سے گفتگو میں سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، انہوں نے عام انتخابات کیلئے 15فروری کی تاریخ دی ہے، الیکشن اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ(ن) پرانی جماعت ہے، اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button