
اسلام آباد (اے ون نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران سے متعلق جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیرملکی نیوز ایجنسی رائٹرز نے پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے جنرل عاصم منیر نے امریکی صدر کو آگاہ کیا کہ امریکی ناکہ بندی جاری امن مذاکرات میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس مسئلے کے حل سے ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کے دوران جنرل عاصم منیر کے مؤقف کو سنا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مشورے پر غور کریں گے۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔




