اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

کندھ کوٹ، گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ(اے ون نیوز)گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ کے ایک گھر میں راکٹ کاگولہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ راکٹ کاگولہ بچوں کو زرعی زمین سے ملاتھا اور بچے یہ گولہ گھر لے آئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ سندھ نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ راکٹ لانچر گوٹھ میں کیسے پہنچا، کوئی اسلحےکی کھیپ کچے میں اسمگل ہو رہی تھی؟ کیاگوٹھ میں ڈکیتوں کے سہولت کار موجود ہیں؟ راکٹ لانچر کیسےبلاسٹ ہوا تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button