اہم خبریںتازہ ترینشوبز

مائیکل جیکسن کی ٹوپی کروڑوں روپے میں نیلام

پیرس (اے ون نیوز) مائیکل جیکسن کی مشہور زمانہ ہیٹ (ٹوپی) 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئی۔

کنگ آف پاپ نے اپنی شہرت کی بلندی پر 1983 میں موٹاؤن میں ایک ٹیلی ویژن کنسرٹ کے دوران اپنے ہٹ گانے”بلی جین” کو پیش کرتے ہوئے ٹوپی ایک طرف پھینک دی تھی، اور اب چار دہائیوں بعد وہی ٹوپی پیرس میں نیلامی کے لیے پیش کی گئی۔

مائیکل جیکسن نے بلیک فیڈورا نامی یہ ٹوپی اپنے مشہور ڈانس اسٹیپ مون واک میں بھی پہنی تھی جب کہ یہ ٹوپی ان کی بہت سے پرفارمنسز کے دوران بھی زیر استعمال رہی۔

مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو 50 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button