لاہور(اے ون نیوز)فیصل آباد سے لاہور ٹرین سروس معطل ہونے پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ نہر پر بنے ریلوے ٹریک کا پلر گرنے کے باعث فیصل آباد لاہور ٹرین سروس معطل ہوئی، لاہور سے فیصل آباد آنے والی تمام ٹرینوں کو 72 گھنٹوں کے لئے روک دیا گیا،لاہور سے آنے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس بھی بند ہو گئی.
ٹریک بحال نہ ہونے پر قراقرم، شالیمار اور میانوالی ایکسپریس سمییت دیگر ٹرینیں متبادل روٹس پر گامزن،ٹریک بحال نہ ہونے سے فیصل آباد کا کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں کا ریلوے سفر ناممکن ہو گیا،برج کا پلر شاہدرہ اور مسن کالر کے درمیان گرا.
برج کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا.