اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

گجرات ،10 روپے میں 1 لاکھ، 100روپے میں 1کروڑ نیکیاں بیچنے والا نوسرباز گرفتار

گجرات(اے ون نیوز)پنجاب کے شہرگجرات کے تھانہ گلیانہ پولیس نے پیسوں کے عوض نیکیاں بانٹنےکے دعویدار نوسرباز کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم ذولفقارعلی نےچندے کی رسیدیں بھی چھاپ رکھی تھیں، اس نے 10 روپے میں 1 لاکھ نیکی اور 100 روپے میں 1کروڑ نیکیوں کی رسیدیں بنا رکھی تھیں۔

ملزم 1 ہزار میں 1 ارب نیکی اور 10 ہزار میں 1 کھرب نیکی کی رسید بھی تقسیم کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکےگداگری ایکٹ کے تحت مقدمےکا اندراج کرلیا ہے۔

دوسری جانب ملزم کوپولیس نے علاقہ مسجٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کی ضمانت منطور کرتے ہوئے اسے رہاکرنےکا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button