مقبوضہ بیت المقدس (اے ون نیوز) اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، اسرائیلی فوج کے آرمرڈ دستے جس میں جدید ترین ٹینک بھی شامل ہیں غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق زمینی کارروائی کے دوران حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا جبکہ مغوی اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کی بازیابی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر چھاپے بھی مارے جائیں گے۔ اسرائیلی فوجی دستوں کے غزہ میں داخل ہونے کے بعد گھمسان کی لڑائی شروع ہوچکی ہے ، اسرائیلی فوجوں کو حماس کی جانب سے غیر معمولی مزاحمت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔
خیال رہے کہ حماس کے آپریشن الاقصیٰ فلڈ کے بعد سے اسرائیلی گزشتہ سات روز سے غزہ پر فضائی حملے کر رہا تھا جس میں 1800 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں ۔