لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کے گھر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا، اہلکار انہیں تلاش کرتے رہے مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسملبی بھی محکمہ اینٹی کرپشن کے راڈار پر ہیں جن کی رہائش گاہوں پر ریڈ کئے گئے مگر کوئی ہاتھ نہ آیا۔
بتایا گیا ہے کہ ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں چھاپے مارے گئے۔ پی ٹی آئی کے سابق اراکین قومی اسمبلی رائے حسن نواز اور مرتضیٰ اقبال کے گھروں میں اینٹی کرپشن اہلکار داخل ہو گئے اور کمروں کی تلاشی لیتے رہے۔ سابق ایم پی ایز نعیم ابراہم اور سلیم صادق کے گھروں پر بھی اہلکاروں نے چھاپے مارے مگر ادھر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کرنے کا حکم دیدیا، تمام ملزمان فرار ہو گئے،انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔