اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سانحہ 9 مئی کے دوران جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، روبینہ جمیل اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button