اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال، خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی

پرتھ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور عامر جمال نے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، میچ میں دونوں فاسٹ بولرز نے کُل 8 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ڈیبیو کرنے والے بولرز نے ایک ہی اننگز میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی ہوں۔

دوسری جانب عامر جمال نے ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران سال 1964 میں آخری بار عارف بٹ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button