اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

 بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی لاہور سے بھی جمع،حلقہ کونسا ہے ؟

  بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی  لاہور سے بھی جمع کرا دیئے گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے جو اُن کے وکیل رائے محمد علی لے کر گئے تھے۔ لاہور میں کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد علی اور عمر طالب نے آر او کو جمع کرائے اور یہ  حلقہ این اے 122 سے جمع کرا ئے گئے ہیں۔

 رائے محمد علی  نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کاغذات نامزدگی چھینے جو 7 گھنٹے بعد ہمارے حوالے کیے گئے۔

واضح رہے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button