
غزہ(اے ون نیوز) عرب میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حماس نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر اپنا جواب ثالثوں کو پیش کردیا.
حماس نے کہا ہے کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں،اسرائیل غزہ پر جنگ ختم کرے اور اپنی فوجیں واپس بلائے، ٹرمپ کے منصوبے پر ثالثوں کے ذریعے بات چیت کے لیے آمادہ ہیں.
غزہ حکومت غیر جانبدار فلسطینی ٹیکنوکریٹس کے حوالے کرنے کیلئے تیار ہیں،غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین ا ور قرار دادوں پر عمل ہونا چاہئے.
تما م معاملات کو جامع فلسطینی قومی فریم ورک کے ذریعے حل کیا جائے گا،ٹرمپ کی تجویز میں مذکور دیگر مسائل ایک متفقہ قومی پوزیشن سے جڑے ہوئے ہیں.
غزہ کے معاملات میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے.